پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم،افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار
پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان وفد انہیںپوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا


استنبول میں پیر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا۔
ذرائع کے مطابق میزبان ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور جائز ہیں، بلکہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست اور ضروری ہے۔ تاہم، طالبان وفد بار بار کابل انتظامیہ سے ہدایات لے کر آگے بڑھ رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے فیصلوں پر کابل کا اثر و کنٹرول برقرار ہے۔
پاکستانی وفد نے مذاکرات میں واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہی پیغام دیا کہ پاکستان کے مؤقف میں منطق، انصاف اور امن کی نیت شامل ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہو رہا۔ اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو امن کے عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کا مؤقف اب بھی مضبوط، منطقی اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ استنبول میں موجود سفارتی حلقوں کے مطابق مذاکرات کا اگلا مرحلہ اس وقت تک پیش رفت نہیں دکھا سکے گا جب تک کابل انتظامیہ اپنا رویہ واضح اور مثبت نہیں بناتی۔

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 2 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 5 منٹ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل










