فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔
ترجمان کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر عمان میں جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ، قریبی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 hours ago

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 34 minutes ago

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 11 minutes ago

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- an hour ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 hours ago

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)



