شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا


پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ روز دی گئی۔
آزاد کشمیر کی آئین ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے، جبکہ اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس 17 اراکین موجود ہیں۔ آئین ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 9، پاکستان تحریک انصاف کے 4، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن، اور فارورڈ بلاک میں 20 اراکین شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 26 ہو جائے گی۔
تاہم، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں رہیں گے اور حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے فارورڈ بلاک کے اراکین کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے فارورڈ بلاک کے ارکان سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت بنانے کی حکمت عملی پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور آنے والے دنوں میں اہم سیاسی پیش رفت کی توقع ہے، تاہم اب تک پارٹی نے مطلوبہ تعداد کے حصول کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- an hour ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- an hour ago



