ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ بلوچستان ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا، افسوس بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔
شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، بلوچستان کے عوام ہمیشہ سے کشادہ دل اور مہمان نواز ہیں، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیر پا ہم آہنگی قائم رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفر میں چیلنج بن گئی، صوبے میں دور دراز آبادیوں تک بجلی اور سڑکوں کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے جب کہ سڑکوں کے مضبوط نیٹ ورک کے بغیر تعلیم اور صنعت کی ترقی ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے جب کہ وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے، پنجاب نے 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں تاریخی قربانی دی تھی۔
ورکشاپ سےخطاب میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا لیکن اب بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، فورسز روزانہ امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی تا چمن شاہراہ پر روز حادثات میں جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کردیا جائے، ساڑھے 300 ارب روپے کے تخمینے سے شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، انہیں ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کرنا ہوگا ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر بدامنی پیدا ہوئی، محبت، اخوت اور یقین کے ساتھ ہمیں مل کر رہنا ہوگا، پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔
پاکستان ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
- 2 hours ago

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بعض علاقوں میں اے کیو آئی 985 تک ریکارڈ کیا گیا
- 3 hours ago

صدر ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم
- 5 hours ago

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد جہنم واصل
- 4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، پاک افغان سرحد سے دراندازی کرنے والے 4 خارجی جہنم واصل
- 19 minutes ago

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
- an hour ago

امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافہ ہونے کے بعد ایک بار پھر کمی
- an hour ago

حکومت نے یکم نومبر کوعام تعطیل کا اعلان کرد یا ، مگر کیوں؟
- 12 minutes ago

چینی اسپیس ایجنسی کا پاکستانی خلاباز کو مختصر مدت کیلئے خلائی اسٹیشن بھیجنے کا اعلان
- 4 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
- 2 hours ago

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 14 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)

