ٹرمپ نے کہا کہ وہ مستقبل میں غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، کیونکہ انہوں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا اور اب اس وعدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو عرب ممالک کی زبردست حمایت حاصل ہے، اور اگر اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو وہ امریکا کی حمایت سے محروم ہوسکتا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا غیر قانونی بل منظور کیا تھا۔
ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ پر مزید حملوں سے روکا، اور انہیں باور کرایا کہ "دنیا اسرائیل کے خلاف ہے، جبکہ اسرائیل ایک چھوٹا ملک ہے جو عالمی مخالفت برداشت نہیں کرسکتا۔"
امریکی صدر نے مزید کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ غلط حکمتِ عملی تھی، جس کے باعث اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا۔ ان کے مطابق، امیرِ قطر کو بتایا گیا کہ یہ واقعہ ان عوامل میں سے ایک تھا جس نے سب کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ مستقبل میں غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب سال کے آخر تک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ آیا فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں یا نہیں۔
مروان برغوثی، فتح موومنٹ کے سینئر رہنما اور فلسطین کے مقبول سیاسی لیڈر ہیں جو 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں۔ 22 برس بعد بھی ان کی مقبولیت برقرار ہے، خاص طور پر مغربی کنارے اور غزہ میں۔
اطلاعات کے مطابق، غزہ جنگ بندی ڈیل کے دوران حماس کی جانب سے قیدیوں کی فہرست میں مروان برغوثی کا نام بھی شامل کیا گیا تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے انہیں فہرست سے خارج کردیا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل





