مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
منصوبے کے تحت 21 لاکھ (2.1 ملین) درخت لگائے جائیں گے تاکہ شہر میں سبز رقبہ بڑھایا جا سکے


مدینہ منورہ کی بلدیہ نے ’گرین سٹی انیشی ایٹو‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد شہر میں سبزہ بڑھانا، فضائی آلودگی کم کرنا اور پائیدار ماحولیاتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
بلدیہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت 21 لاکھ (2.1 ملین) درخت لگائے جائیں گے تاکہ شہر میں سبز رقبہ بڑھایا جا سکے، کاربن کے اخراج میں کمی لائی جائے، درجہ حرارت میں کمی ہو اور شہری منظرنامہ مزید خوبصورت بنے۔
یہ منصوبہ سعودی گرین انیشی ایٹو اور ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق تیار کیا گیا ہے، اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سمارٹ درخت ٹیگنگ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے درختوں کی افزائش اور صحت کی نگرانی ممکن ہوگی۔
منصوبے کے تحت سڑکوں، پارکوں اور رہائشی علاقوں کے اطراف میں درخت لگائے جائیں گے، جبکہ شہریوں کو ماحولیاتی رضاکارانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ سر سبز و شاداب مدینہ منورہ کی تعمیر ایک اجتماعی کوشش بن سکے۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مدینہ کو ایک مثالی سرسبز و شاداب شہر بنانے کی جانب اہم قدم ہے، ایسا شہر جو اپنے اسلامی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے ماحولیاتی استحکام اور جدید شہری معیار کی مثال بن سکے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل





