تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے، امریکی صدر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتادیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
⚡️ Trump holds CALL with India’s PM Modi
— RT (@RT_com) October 21, 2025
‘Great conversation… talked about TRADE’
‘Let’s have NO WARS with Pakistan’ https://t.co/bP9wNC9j7g pic.twitter.com/vfCJo0jpOX
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک اور بیان میں بھی پاکستان اور بھارت کی جنگ کا ذکر کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل





