26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسدادِ دہشت گردی عدالت نےعلیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا


راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ جاری کرتے ہوئے اُن کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
عدالت نے ایس پی راول ڈویژن کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ضامن کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کیا اور اُن کی جانب سے جمع کرائے گئے پراپرٹی دستاویزات کو تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوا دیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے 15 اکتوبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی، جبکہ 8 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں اُن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 3 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 7 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



