وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ چندر روز قبل ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر ’ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی’ کے طور پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
علاوہ ازاں گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔
حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل



