تینوں ملزمان کی شناخت افغان دہشت گرد آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس ترجمان


تھانہ صدر واہ کے علاقے میں پولیس اور انتہائی خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد آدم خان سمیت تین ملزمان ہلاک، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کی شناخت افغان دہشت گرد آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ نور رحمت نامی ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق، ہلاک دہشت گرد آدم خان درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات بھی بنا رکھے تھے۔واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے شواہد اکٹھے کیے گئے اور علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے دلیرانہ کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)






