الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں ،وزیر اعظم کا حماس کے مثبت جواب پر ردعمل
ان شاء اللہ، پاکستان اپنے تمام برادر و دوست ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں مستقل امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیرا عظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے مثبت جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، فلسطینی عوام پر ہونے والے اس نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے سب سے قریب ہیں۔
بیان میں وزیر اعظم نےمزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے ملاقاتیں کیں اور سنجیدہ کوششیں کیں۔
Alhamdolillah, we are closer to a ceasefire than we have been since this genocide was launched on the Palestinian people. Pakistan has always stood by the Palestinian people and shall always do so.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 4, 2025
Gratitude is due to President Trump, as well as to leaderships of Qatar, Saudia…
وزیر اعظم نے حماس کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان کو "جنگ بندی کے لیے امید کی کرن" اور "امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ" قرار دیا، جسے اُن کے بقول اب دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ، پاکستان اپنے تمام برادر و دوست ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں مستقل امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے حماس کے رد عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موقع غزہ میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان نے صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہا، اسرائیل کو فوری طور پر حملے بند کرنے چاہئیں، امید ہے یہ کوششیں دیرپا جنگ بندی اورمستقل امن کی راہ ہموار کریں گی۔
بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزیدکہا کہ پاکستان تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور ایک خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کی بنیاد 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر ہونی چاہیے، القدس الشریف فلسطینی جس کا دارالحکومت ہو۔
خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےبیس نکاتی امن منصوبے پرحماس کا جواب آگیا،قطری ثالثوں کوحماس کی جانب سےغزہ پلان پرباضابطہ جواب موصول ہوگیامزاحمتی تنظیم تمام یرغمالیوں کی رہائی اور لاشیں حوالےکرنےپرتیارہوگئی،ثالثوں کےذریعے فوری طورپرمذاکرات میں شامل ہونےپر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حماس نےٹونی بلیئر کےکردار کو مسترد کرتےہوئے موقف اپنایا کہ غزہ میں نظم ونسق کو فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کیا جائے۔
بیان میں حماس نےواضح کیا کہ غاصب اسرائیل کےمکمل انخلا تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،غزہ کےمستقبل،فلسطینیوں کےحقوق سے متعلق معاملات بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے متقاضی ہیں۔

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

