اسرائیل غزہ پر جاری بمباری فوری طور پر بند کرے ،حماس امن معاہدے پر آمادہ ہے، ٹرمپ
حماس کی جانب سے اس کے امن منصوبے کے کچھ حصے قبول کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم پائیدار امن کے لیے تیار ہے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر جاری بمباری فوری طور پر بند کرے تاکہ محصور فلسطینیوں کو ریلیف پہنچایا جا سکے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی ممکن ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پرپیغام میں کہایرغمالیوں کی محفوظ واپسی کےلئے اسرائیل کو فوراً بمباری روک دینی چاہئے،فی الحال یہ کام کرنا بہت خطرناک ہے،ہم تفصیلات پر بات کررہے ہیں یہ صرف غزہ کے بارے میں نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے بارے میں ہے۔
ٹرمپ نے مزیدکہا کہ حماس کی جانب سے اس کے امن منصوبے کے کچھ حصے قبول کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم پائیدار امن کے لیے تیار ہے۔
بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ یہ موقع صرف غزہ ہی نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں برسوں سے مطلوب امن قائم کرنے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ آج ایک اہم پیشرفت ممکن ہوئی ہے،آج ایک بڑا اورتاریخی دن ہےجس کےنتائج جلد سامنے آئیں گے،اُن ممالک کا شکریہ جنہوں نے یہ سب ممکن بنانے میں مدد کی،ان میں سعودی عرب،قطر،مصر، اردن اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں،سب ایک نکتے پرمتفق تھےکہ یہ جنگ ختم ہو اور امن قائم ہو،دیکھتے ہیں یہ سب کیسےنتیجہ خیز ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم امن کےقیام کے انتہائی قریب ہیں،ہمیں اس معاہدے کو آخری شکل دینی ہے، امریکا اور ثالثی کرنے والے ممالک اس موقع کو غنیمت جانیں اور فریقین کو میز پر لا کر مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے بعض حصے قبول کر لیے ہیں لیکن ’بورڈ آف پیس‘ کے نام سے مجوزہ عالمی نگرانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 11 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 9 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 11 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 8 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 7 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل















.jpg&w=3840&q=75)