دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کروا دیا
آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور کی بدولت امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن ہو گا


دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کروا دیا ہے، جس کی بدولت امیگریشن کا عمل اب صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو رہا ہے۔
دبئی ائیرپورٹ کے جدید نظام میں پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں اور مسافر بیک وقت 10 افراد کے ساتھ کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔یہ سہولت دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی مسافروں کا کوریڈور ہے اور فی الحال ٹرمینل تھری، بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔
دبئی حکام کے مطابق اس نظام سے خصوصاً فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ امیگریشن کا عمل زیادہ سہل اور تیز ہو گیا ہے۔
GDRFA Dubai کے مطابق یہ اسمارٹ کوریڈور دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کے لیے ایک انقلابی سہولت ہے، جس سے امیگریشن کا عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہوتا ہے۔ مستقبل میں اس سہولت کو تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ہم دبئی ائیرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
اس اقدام سے دبئی اپنے وژن کی جانب ایک قدم اور بڑھ گیا ہے، جس میں شہر کو دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( AI ) ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 44 منٹ قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 18 منٹ قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- ایک گھنٹہ قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 22 منٹ قبل

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 6 گھنٹے قبل













