Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے مجھے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں اترنے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 21st 2021, 2:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے ، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں ۔

 

ڈاکٹرفر دوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کامعاملہ ، وزیر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی ، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانون راستہ اختیار کررہی ہوں۔

 

وزیر اعظم کا فون ہیک ہونے کا انکشاف، واٹس ایپ طرز کی نئی اپلیکیشن لانے کی تیاری

علاوہ ازیں ایک بیان میں انہؤں نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار

معاون خصوصی وزیراعلیٰ  کا کہناتھاکہ انہؤں نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کے لیے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی اجازت طلب کی تھی ۔

Advertisement