Advertisement
علاقائی

حکومت کا فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو اعلی اعزاز دینے کا اعلان

مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی،مریم نواز

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Sep 1st 2025, 1:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو اعلی اعزاز دینے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے گزشتہ روز فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب میں فرائض منصبی ادا کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ورثا کو ایک کروڑ گرانٹ بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود 4 دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے، مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے، انہوں نے پتوکی میں سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مسلسل کام کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان گزشتہ روز ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

Advertisement
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 days ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 3 days ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • 3 days ago
پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک

  • 11 hours ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 2 days ago
قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے

  • 11 hours ago
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 3 days ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 2 days ago
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 3 days ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 2 days ago
Advertisement