Advertisement
علاقائی

علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ، 26 ویں آئینی ترمیم پر تنقید کے نشتر چلا دیے

عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ،علی امین کی تنقید

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 hours ago پر Sep 2nd 2025, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ،  26 ویں آئینی ترمیم پر تنقید کے نشتر چلا دیے

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سسٹم کے بینیفشری رہے ہیں اور پہلی بار عمران خان کے دور میں بے نقاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دے کر ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے،اور اب انہوں نے عورت کی حکمرانی کو بھی قبول کر لیا ہے۔

علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ۔ ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں  مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید  کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔

 اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ پہلی بار سامنے آیا ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تو مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی قیادت کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا کہ مولانا کو ووٹ دیں۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی۔ جبکہ یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر  جیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب اسلام اور مسلمانوں کی بات کی تو مولانا فضل الرحمان کو عوام نے ریجیکٹ کر دیا۔ 

Advertisement
 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

 اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ

  • 8 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

  • 9 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ

  • 7 گھنٹے قبل
بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام

  • 8 گھنٹے قبل
معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے  ، علی امین گنڈاپور

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور

  • 8 گھنٹے قبل
بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

  • 9 گھنٹے قبل
افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار

  • 8 گھنٹے قبل
بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement