حالیہ بارشو ں اور سیلاب سےکتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ این ڈی ایم اےنے رپورٹ جاری کر دی
بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 8 ہزار 206 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوئے ہیں ، رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہین۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 510 مرد، 134 خواتین اور 237 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 565 مرد، 289 خواتین اور 322 بچے شامل ہیں۔
صوبائی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 648 زخمی ہوئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں 48 افراد جاں بحق اور 359 زخمی ہوئے، اسی طرح سندھ میں 58 ہلاک اور 78 زخمی ہوئے اور بلوچستان میں اب تک 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 41 ہلاکتیں اور 52 زخمی رپورٹ ہو ئے، جبکہ آزاد کشمیر میں 37 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئےاور وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 8 ہزار 206 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 2 hours ago

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 4 minutes ago

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 3 hours ago

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 minutes ago

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 2 hours ago

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 6 minutes ago
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 2 hours ago

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 5 hours ago

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 4 hours ago

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 4 hours ago

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 2 hours ago

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 4 hours ago