Advertisement
پاکستان

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ

انتہائی سیلابی صورتِ حال کے باعث چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 hours ago پر Sep 3rd 2025, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ

بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں دریائے چناب میں داخل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے تک پہنچ چکی ہے۔

انتہائی سیلابی صورتِ حال کے باعث چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا اب ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خطرے کے پیش نظر درجنوں دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں، جب کہ ہیڈ خانکی کے قریب ممکنہ طور پر پہلا حفاظتی شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ شگاف اس وقت ڈالا جائے گا جب پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرے گا۔

دوسری جانب، انتظامیہ کی جانب سے 450 دیہات کو خالی کرانے کے لیے مساجد میں اعلانات کروا دیے گئے ہیں۔ بھلوال کے علاقے طالب والا پتن کے قریب شدید کٹاؤ کے باعث کئی ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے۔

دریائے راوی بھی سیلابی صورتِ حال سے متاثر ہے۔ عبدالحکیم کے مقام پر ریلوے ٹریک کے قریب راوی کا پانی گزرنا شروع ہو گیا ہے۔ ملتان میں اکبر فلڈ بند پر دباؤ کم کرنے کے لیے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا:

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے بارے میں باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارتِ آبی وسائل کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج کے ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں کے مقامات پر شدید سیلابی کیفیت ہے۔

اسی مراسلے میں دریائے توی میں بھی مقبوضہ جموں کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔

مزید بارشوں کی پیشگوئی:

پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں 5 ستمبر تک مزید بارشوں کی توقع ہے، جس کے باعث موجودہ سیلابی صورتِ حال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ

  • 5 گھنٹے قبل
اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

  • 4 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

  • 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر

  • 8 گھنٹے قبل
جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور

  • 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات

  • 8 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات

  • 4 گھنٹے قبل
کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا

  • 8 گھنٹے قبل
ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن  ان ایکشن

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن

  • 7 گھنٹے قبل
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

  • 6 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement