آپریشن کی معطلی کے دوران ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کے اخراج کا عمل جاری رہا، جس کے بعد رن وے اورٹرمینل کومکمل طور پرمحفوظ قراردے دیا گیا ہے،ترجمان


سیالکوٹ: شدید سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر معطل تمام فضائی آپریشن بحال کردیا گیا۔
اس حوالے سے اائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ائیرپورٹ محمد عمیر خان آج شام 6 بجے سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر تمام تر فضائی آپریشن بحال کردیا جائے گا، تمام فلائٹ آپریشن کو سیلابی پانی کے باعث عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا،ائرپورٹ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فضائی آپریشن کی معطلی کے دوران ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کے اخراج کا عمل جاری رہا، جس کے بعد رن وے، ٹرمینل اوردیگرآپریشنل شعبہ جات کومکمل طور پرمحفوظ قراردے دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرنصب تمام آلات مکمل طور پرمحفوظ ہیں اورکسی بھی قسم کا تکنیکی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی بحالی کے لیے ایوی ایشن اتھارٹی اورایئرپورٹ انتظامیہ نے مربوط اقدامات کیے ہیں، جن کے باعث فلائٹ شیڈول اب معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متعلقہ ایئرلائنزکو فلائٹ بحالی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 4 گھنٹے قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 3 گھنٹے قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 4 گھنٹے قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- ایک دن قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 5 گھنٹے قبل
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- ایک دن قبل






