افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، 500 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی
زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی


افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
افغان حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ہزاروں لوگ زخمی ہیں جبکہ متعدد لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔متاثرہ علاقوں کے رہائشی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالنے میں ان کی مدد کی جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی یہ تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ صحت کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسلامی امارتِ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گزشتہ رات کہا تھا کہ مقامی حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کو بچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
کنڑ کے علاوہ ننگرہار اور لغمان میں بھی جانی نقصان ہوا جبکہ زلزلے کے جھٹکے کابل اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
افغان حکومت نے امدادی تنظیموں سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن میں مدد کی اپیل کی ہے، افغان حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے آفٹر شاکس او ر لینڈسلائیڈنگ کے باعث زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو جانے والی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں صرف فضائی ریسکیو آپریشن ہی ممکن ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 24 منٹ قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 15 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 13 گھنٹے قبل

برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
- 28 منٹ قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

بیلجیئم کا فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 32 منٹ قبل

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 14 گھنٹے قبل