گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1200روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،صرافہ ایسوسی ایشن


کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہےجس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے نرخ میں مسلسل پانچویں دن اضافہ ہوا ہے، آج ہفتے کے روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کے فی تولہ نرخ 3600 روپے بڑھ گئے ہیں،جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعدسونے کی نئی قیمت بڑھ کر تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 447 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1200روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- ایک دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل





