امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری درآمدی محصولات نہ صرف بھارت کی برآمدات کو متاثر کریں گے


امریکا کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر بھارتی کرنسی 88.19 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی، جبکہ دورانِ تجارت یہ سطح مزید گر کر 88.30 تک جا پہنچی۔ اس غیر معمولی گراوٹ کے باعث ماہرین کا خیال ہے کہ بھارتی ریزرو بینک نے مارکیٹ میں ممکنہ مداخلت کی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری درآمدی محصولات نہ صرف بھارت کی برآمدات کو متاثر کریں گے بلکہ اقتصادی ترقی کی رفتار میں بھی کمی لائیں گے۔ سرمایہ کاری کا بہاؤ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ ہفتے بھارتی برآمدات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی طور پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد ہو چکا ہے۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر یہ محصولات ایک سال تک برقرار رہتے ہیں تو بھارت کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 60 سے 80 بیسس پوائنٹس تک کمی ہو سکتی ہے، جو پہلے سے دباؤ کا شکار معیشت کو مزید کمزور کرے گی۔
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 گھنٹے قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 گھنٹے قبل





