وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے واجب الادا 1633 ارب روپے کے قرضے کو ادا کر دیا اور یہ صرف 59 دنوں میں کیا گیا، خرم شہزاد


وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی اقدام کے تحت پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2 ہزار 600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا۔
ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا اور صرف 2 ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے 1133 ارب روپے قرضہ کی ایک اور یادگار واپسی سر انجام د ی جس سے اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی 1633 ارب روپے ہو گئی۔
خرم شہزاد نے کہا کہ وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واجب الادا 1633 ارب روپے کے قرضے کو ادا کر دیا اور یہ صرف 59 دنوں میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں وزارت خزانہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 1000 ارب روپے کا مقامی تجارتی مارکیٹ کا قرض ادا کیا تھا جو پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا قرض کی ادائیگی کا پہلا اقدام تھا۔
وزیر خزانہ کے مشیر کے مطابق مرکزی بینک اور کمرشل دونوں سمیت ایک سال سے بھی کم عرصے میں قرض کی کل ریٹائرمنٹ اب 2600 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی ہے جو ملک کی مالیاتی تاریخ میں ایک بے مثال اور فیصلہ کن اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمل ابتدائی قرض کی ریٹائرمنٹ کے ذریعے عوامی مالیات کے استحکام اور مالی اعتبار کی بحالی کا عکاس ہے۔

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل