Advertisement
پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ سے ایتھوپیا کے ائیر کمانڈر کی ملاقات، عسکری تعاون کے فروغ کا عزم

ائیر کمانڈر نے پاکستان آمد پر شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، جدید ملٹی ڈومین صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 27th 2025, 10:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سربراہ پاک فضائیہ سے ایتھوپیا کے ائیر کمانڈر کی ملاقات، عسکری تعاون کے فروغ کا عزم

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایتھوپیا کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یلمہ مرداسا نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دوران ملاقات ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مشترکہ تربیتی پروگرامز کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان عسکری شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران ملاقات ائیر چیف مارشل نے ایتھوپین فضائیہ کو پیشہ ورانہ میدان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تربیت، صلاحیت سازی اور آپریشنل شعبوں میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل یلمہ مرداسا نے پاکستان آمد پر شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، جدید ملٹی ڈومین صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایتھوپین فضائیہ، پاک فضائیہ کے جنگی تجربات، مربوط کمانڈ سسٹمز اور ٹیکنالوجی میں جدت سے سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران معزز مہمان کو نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ سائبر کمانڈ کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی اور جدید جنگی نظام میں مہارت کو سراہا۔

Advertisement
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

  • 10 گھنٹے قبل
سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

  • 10 گھنٹے قبل
امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

  • 13 گھنٹے قبل
 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

  • 11 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

  • 10 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

  • 11 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

  • 12 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

  • 7 گھنٹے قبل
صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

  • 10 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

  • 10 گھنٹے قبل
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

  • 7 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement