ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
علاقے میں سرچ ہیں سٹرائیک آپریشن جاری ہے اور بہت جلد دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا،ڈی پی او


ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں فتنہ الخوارج کے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) چیک پوسٹپر حملے میں 3 جوان شہید جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک سہولت کار سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو محمد خالد خان کے مطابق آج صبح فتنہ الخارج کے دہشت گردوں نے تھانہ دوابہ کی حدود میں علاقہ طورہ را وڑی میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ایف سی جوانوں نے دشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا تاہم اس کارروائی کے دوران 3 ایف سی جوان جام شہادت نوش کرگئے اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سہولت کار سمیت فتنہ الخارج کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ دہشت گرد رات کے اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں لیجانے میں کامیاب ہو گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد خالد خان کے مطابق علاقے میں سرچ ہیں سٹرائیک آپریشن جاری ہے اور بہت جلد دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب کارروائی میں شہید ہونے والے ایف سی جوانوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کے اسپتال پہنچا دیا گیا اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکورٹ ایک انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 32 منٹ قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 2 گھنٹے قبل