آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ پروگرام کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر، مُلک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت
سمر انٹرنشپ کے طلبا نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا،ترجمان


راولپنڈی: پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنشپ میں مُلک بھر سے طلبا کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرنشپ - 2025 میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سمر انٹرنشپ پروگرام میں ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبا نے شرکت کی۔
تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرنشپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبا سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔
سمر انٹرنشپ کے طلبا نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ آؤٹ ڈور ویزٹس سے طلبا نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سمر انٹرنشپ کے طلبا کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ سمر انٹرنشپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
سمر انٹرنشپ کے اختتام پر طلبا کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا۔

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 6 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 4 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل