موسمیاتی خرابی کے باعث اب تک 12 پروازیں تاخیر سے روانہ کی گئیں


شہر قائد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، موسمیاتی خرابی کے باعث اب تک 12 پروازیں تاخیر سے روانہ کی گئیں۔
عراقی ایئر کی کراچی سے نجف کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 6 بجے روانہ ہوئی جبکہ ایئربلیو کی کراچی سے جدہ کی پرواز 170 سات گھنٹے تاخیر سے 10 بجے روانہ ہوئی۔
قطر ایئر کی کراچی سے دوحہ کی پرواز 605 ایک گھنٹہ، فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز 332 ایک گھنٹہ، اتحاد ایئر کی کراچی سے ابو ظہبی کی پرواز 297 ایک گھنٹہ، فلائی آڈیل کی کراچی سے ریاض کی پرواز 3662 آدھا گھنٹہ اور سعودی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز 701 ایک گھنٹہ تاخیر سے 10:10 بجے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز 455 ایک گھنٹہ، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز 520 آدھا گھنٹہ اور پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز 300 بیس منٹ تاخیر سے روانہ کی گئی۔
ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح سات بجے کی پرواز 121 تاحال روانہ نہیں ہوئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کی پرواز 503 منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پرواز 302 تاحال روانہ نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطاق شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کے باعث مسافر اور عملہ ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچ رہے ہیں ، کاک پٹ اور کیبن عملے کی عدم دستیابی اور مسافروں کی کم تعداد کے پیش نظر پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 2 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 30 منٹ قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 23 منٹ قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 31 منٹ قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 3 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 25 منٹ قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 33 منٹ قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 26 منٹ قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل