Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کا عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان 

نبی پاکؑ امتی ہونے کے ناتے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں،وزیر مذہبی امور

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 21st 2025, 5:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کا عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے رواں برس بھی عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس ہوا، جس میں وزیر اوقاف آزاد کشمیر حافظ محمد احمد رضا قادری، پارلیمانی سیکرٹری  بلوچستان شہناز عمرانی شریک  ہوئے۔

 علاوہ ازیں وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، اوقاف سیکرٹریز پنجاب ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک  ہوئے۔ 
دوران اجلاس وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ رحمۃ للعالمین یکم تا 12 ربیع الاوّل  قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس شدہ قراردادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1500 ویں سالِ  ولادت کے تناظر میں صوبائی اور لوکل حکومتیں نوجوان نسل کو سیرت ِ نبوی سے آگاہی دیں ، وزارت ِ مذہبی امور اسلام آباد میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کر رہی ہے، جس کا موضوع  ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمے داریاں سیرت النبی کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔ 

سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ سیرت طیبہ پر تفصیلی  گفتگو ہو اور نوجوانوں کو آگہی میسر آئے،سرکاری و نجی اسکولوں ، کالج اور یونیورسٹیوں   میں عشرہ رحمۃ للعالمین  کے تحت پروگرام منعقد کیے جائیں، عصری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ مشترکہ پروگرام منعقد کریں جہاں نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرت النبی کی روشنی میں دور حاضر کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی، ہمیں موجودہ دور میں اپنی تعلیم، معیشت ، سماجی اقدار اور خاندانی نظام کو متاثر  ہونے سے بچانا ہے، معاشرے میں بگاڑ اُسوۃ نبوی  پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے، نبی اکرمﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کو  درست رہنمائی کے ذریعے ہدایت پر لانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناتے  ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں، آج کے سوشل میڈیا دور میں اسلام کے پیغام کو عام کرنا مزید آسان ہو چکا ہے۔

Advertisement
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • a day ago
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • a day ago
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 hours ago
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • a day ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 4 hours ago
معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

معروف مذہبی اسکالرعلامہ ناصر مدنی کو نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران دل کا دورہ، اسپتال منتقل

  • a day ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 2 hours ago
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • a day ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 2 hours ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 3 hours ago
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • a day ago
Advertisement