کراچی کے 2122 فیڈرز میں سے 2000 فیڈرز پر بجلی بحال ہے، کے الیکٹرک کا دعویٰ


کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔
تاہم اب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کراچی کے 2122 فیڈرز میں سے 2000 فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کےمطابق کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔
گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد،گڈاپ،کاٹھور اور بن قاسم میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں بھی 22 گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ایم) کا کہنا ہے شہر کراچی میں دوپہر دو بجے سے شام 7 بجے تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 178 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 173 ملی میٹر اور پرانے ائیر پورٹ 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 4 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 8 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 7 گھنٹے قبل