9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے،سزا یافتہ مجرم کو حفاظت راہ داری ضمانت نہیں ملتی،سزا کے بعد سرنڈر سے پہلے تو ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا،عدالت


لاہور: سانحہ 9 مئی 2023 کے دوران جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنماعمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی ) میں پی ٹی رہنما کے خلاف 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی،جس دوران عمر ایوب حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے۔
دوران سماعت وکلاء نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے معافی کی درخواست خارج کر دی۔
دوران سماعت عمرایوب کے وکیل نے مؤقف اختیارکیاکہ عمر ایوب کو فیصل آباد عدالت سے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،اور حفاظتی ضمانت کے بغیر یہاں پیش نہیں ہو سکتے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گئے ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کرے،سزا یافتہ مجرم کو حفاظت راہ داری ضمانت نہیں ملتی،سزا کے بعد سرنڈر سے پہلے تو ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ عمر ایوب نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں،عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 21 hours ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 days ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 19 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 2 days ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 21 hours ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 14 minutes ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- a day ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- a day ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 21 minutes ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- a day ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)