خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام پاکستانیوں کے نام سامنے لائیں جنہوں نے اربوں روپے لوٹ کر پرتگال، لندن، یو اے ای یا یورپ کے دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائیں


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک مرتبہ پھر تنازع کا مرکز بن گئے ہیں، جب ایک صحافی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سیالکوٹ کے ایک سرکاری افسر کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
تاہم خواجہ آصف نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’جعلی خبر‘ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق تنازع کی جڑ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، محمد اقبال سانگھڑا کی حالیہ گرفتاری ہےجن کا جسمانی ریمانڈ لاہور کی ایک عدالت نے جمعرات کو مزید چار روز کے لیے بڑھا دیا، عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 11 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ گرفتاری کے چند روز بعد خواجہ آصف نے ایک سخت بیان میں بیوروکریسی پر بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ بیوروکریسی پہلے ہی پرتگال میں جائیداد خرید چکی ہے اور شہریت حاصل کرنے کے قریب ہے، یہ وہی بدعنوان عناصر ہیں جنہوں نے اربوں لوٹے اور اب آرام دہ ریٹائرمنٹ گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے بیٹیوں کی شادی میں صرف سلامی کی مد میں 4 ارب روپے وصول کیے اور اب مزے سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔
خواجہ آصف کے بقول سیاست دان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
ایک روز بعد وزیر دفاع کی جان سے دعویٰ کیا گیا کہ ایک شخص جسے انہوں نے ورک صاحب کہا، بیوروکریسی اور دیگر اشرافیہ کو پرتگال میں سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اسی دوران ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہےجو مبینہ طور پر اقبال سانگھڑا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج تھا۔
خواجہ آصف نے یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے متعلقہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ’جعلی‘ لکھا تھا اور کہا’’معذرت کے ساتھ اس شخص نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، حقیقت کا نہیں‘‘۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام پاکستانیوں کے نام سامنے لائیں جنہوں نے اربوں روپے لوٹ کر پرتگال، لندن، یو اے ای یا یورپ کے دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ خواجہ آصف کو بے اثر مخبربننے کے بجائے تمام سیاست دانوں، موجودہ و سابق افسران اور ان کے رشتہ داروں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنی چاہئیں تاکہ قومی وسائل لوٹنے والوں کا احتساب ہو سکے۔

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- ایک دن قبل
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 16 منٹ قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 7 منٹ قبل
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- ایک گھنٹہ قبل

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- ایک دن قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 21 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 19 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- ایک دن قبل

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- ایک دن قبل


.webp&w=3840&q=75)




