میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
پاکستان کو اپنی بہادر افواج اور ایسے عظیم ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں،شہباز شریف


راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے 67 ویں یوم شہادت پر صدر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سربراہان نے خراج عقیدت پیش کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے اور ہم اپنے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر طفیل شہید نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا۔ قوم ان کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج اور ایسے عظیم ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، نیول چیف، ایئر چیف، دیگر اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے میجر طفیل شہید کی مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ میجر طفیل شہید نے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کی جرات و سرفروشی پر انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بے مثال جرات اور عظیم قربانی کے اعتراف میں میجرطفیل محمد شہید کو نشان حیدر عطا کیا گیا، وطن کے دفاع کیلئے ان کی شجاعت آنے والی نسلوں کیلئے باعث فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کی قربانی سرفروشی کی اعلیٰ مثال اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، مسلح افواج اپنے تمام شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 9 گھنٹے قبل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- 9 گھنٹے قبل

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 8 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 9 گھنٹے قبل

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 8 گھنٹے قبل

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- 9 گھنٹے قبل