Advertisement
پاکستان

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل

گریڈ 22 کے واجد علی کو ممبر کسٹمز آپریشن، اشہد جواد کو ممبر کسٹمز پالیسی، اور محمد علی رضا کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 گھنٹے قبل پر اگست 7 2025، 11:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران   تبدیل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔

 پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے 90 سے زائد افسران کو مختلف عہدوں پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی میں ممبر کسٹمز آپریشن اور ممبر کسٹمز پالیسی کی تبدیلی بھی شامل ہے۔

ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 سے 22 کے درجنوں افسران کے عہدوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، جبکہ کسٹمز سروس کے گریڈ 19 سے 22 کے 36 افسران بھی تبادلوں کی زد میں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گریڈ 22 کے واجد علی کو ممبر کسٹمز آپریشن، اشہد جواد کو ممبر کسٹمز پالیسی، اور محمد علی رضا کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ رباب سکندر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے، انہیں اب ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، کسٹمز کے متعدد کلکٹرز اور ڈائریکٹرز جبکہ ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 اور 20 کے 57 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو بھی ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement