پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
ایک خاتون کارکن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہم ان کے خطاب کا انتظار کر رہے تھے، اگر خیبرپختونخوا سنبھالنا نہیں آتا تو علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے


خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے، جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔
ریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوا، جس کی قیادت وزیر اعلیٰ نے کی۔ ریلی کا اختتام قلعہ بالا حصار پر متوقع تھا، جہاں علی امین گنڈاپور کو کارکنوں سے خطاب کرنا تھا۔ تاہم وہ بغیر تقریر کیے روانہ ہو گئے۔
خطاب نہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہو گئے اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی چوک جانے کا مطالبہ کیا۔
ایک خاتون کارکن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہم ان کے خطاب کا انتظار کر رہے تھے، اگر خیبرپختونخوا سنبھالنا نہیں آتا تو علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔"
دیگر کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی محبت میں ریلی میں شریک ہوئے، لیکن وزیر اعلیٰ نے خطاب نہ کرکے کارکنوں کو مایوس کیا۔
کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ پارٹی میں صفائی کی جائے اور صرف ایماندار افراد کو آگے لایا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)

