Advertisement
پاکستان

چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹےسلیمان شہباز کے خلاف چیک باؤنس کا  مقدمہ  اندراج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 2nd 2025, 7:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری 

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹےسلیمان شہباز کے خلاف چیک باؤنس کا  مقدمہ  اندراج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ 
اس حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا جو حکم دیا گیا تھا وہ قانون کے مطابق نہیں تھا اس لیے اسے منسوخ کیا جاتا ہے۔ 

تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق سلیمان شہباز کی کمپنی نے مدعی سے 17 لیپ ٹاپ خریدے تھے، اس معاملے میں کمپنی نے مدعی کو تین چیک فراہم کیے، جو بعد میں باؤنس ہو گئے، اس کے بعد مدعی نے سلیمان شہباز کو  قانونی نوٹس جاری کروایا۔

عدالت سے جاری قانونی نوٹس کے جواب میں  سلیمان شہباز کی کمپنی نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی لیپ ٹاپ وصول نہیں کیے اور یہ بھی مؤقف اپنایا کہ کمپنی کا ایک ملازم چیک چوری کر کے استعمال کر رہا تھا، جس کے خلاف کمپنی کی جانب سے پہلے ہی مقدمہ درج کروایا جا چکا ہے ۔ 
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنےتحریری  فیصلے میں لکھا کہ چونکہ اس معاملے میں فراڈ کے دعوے اور مقد مہ پہلے سے موجود ہے لہذا سلیمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم قانون کے مطابق نہیں تھا۔ 

 یاد رہے کہ 16 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اس مقدمے کے انداج کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا  تھا اور پولیس و دیگر فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی  تھی۔ 
 دوران سماعت سلیمان شہباز عدالت سے درخواست کی کہ  ماتحت عدالت کا فیصلہ حقائق اور قانون کے خلاف ہےلہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ 

عدالت نے دلائل سننے کےبعد فیصلہ سناتے ہوئےسلیمان شہباز کو ریلیف فراہم کر دیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

Advertisement
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 6 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 11 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 7 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 11 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 10 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 11 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 10 hours ago
Advertisement