Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت نہیں سنبھال رہے، لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی  ہیں، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ فیملی اور وکلا کو سماعت میں شرکت کی اجازت ہونی چاہیےلیکن اس کے باوجود ٹرائل بند کمرے میں ہو رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 24th 2025, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت نہیں سنبھال رہے، لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی  ہیں، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت اب بھی بانی پی ٹی آئی  کے پاس ہے، اور شاہ محمود قریشی کو پارٹی لیڈر بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے جیل پہہنچے لیکن اب تک وکلا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ فیملی اور وکلا کو سماعت میں شرکت کی اجازت ہونی چاہیےلیکن اس کے باوجود ٹرائل بند کمرے میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایسے بند کمرے میں ٹرائل کو کا لعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اس وقت 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار بھی ہیں، اس لیے ان سے متعلق پارٹی قیادت کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پارٹی کا بلا مقابلہ لیڈر عمران خان ہی ہیں اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement