اوزی اوسبورن نے اپنے کیریئر کا آغاز بلیک سبتھ کے مشہور گانوں ’پیرانوئیڈ‘ اور ’سبتھ بلڈی سبتھ‘ سے کیا


1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ بلیک سبتھ کے فرنٹ مین برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اوزی اوسبورن نے اپنے کیریئر کا آغاز بلیک سبتھ کے مشہور گانوں ’پیرانوئیڈ‘ اور ’سبتھ بلڈی سبتھ‘ سے کیا، ان کے کامیاب سولو کیریئر سمیت گانوں کی مجموعی فروخت 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اوسبورن خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غم ان الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہم ادا کر سکتے ہیں، ہمیں افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ ہمارے پیارے اوزی اوسبورن آج صبح انتقال کر گئے۔
View this post on Instagram
بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے, اوزی اوسبورن کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم حالیہ برسوں میں وہ مختلف قسم کی صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔
عوزی اوزبورن اپنے کیریئر کے دوران کئی انقلابی تبدیلیاں لائے، 1969 میں بلیک سبتھ نے اپنا پہلا خود عنوانی البم ریلیز کیا، جسے اکثر ہیوی میٹل کی پیدائش کا لمحہ قرار دیا جاتا ہے، ان کے اگلے البم پیرانائڈ میں ’آئرن مین‘، ’وار پِگس‘ اور ’پیرانائڈ‘ جیسے لازوال گیت شامل تھے۔
1979 میں انہیں منشیات کے استعمال کی وجہ سے بلیک سبتھ سے نکال دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سولو کیریئر کا آغاز کیا اور 1980 میں بلیزرڈ آف اوز اور 1981 میں ڈائری آف آ میڈ مین جیسے کامیاب البمز ریلیز کیے، جن میں ’کریزی ٹرین‘ جیسا ہٹ گانا شامل تھا۔
انہوں نے دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زائد ریکارڈز فروخت کیے اور راک اینڈ رول ہال آف فیم میں دو بار شامل ہونے والے چند فنکاروں میں شامل ہوئے، پہلی بار 2006 میں بلیک سبتھ کے ساتھ اور دوسری بار 2024 میں بحیثیت سولو فنکار۔
عوزی اوزبورن نے 5 جولائی 2025 کو برمنگھم میں اپنی آخری پرفارمنس دی، وہ اپنی بیوی شیرون، بچوں ایمی، کیلی، جیک اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ محبت بھرے لمحات میں رخصت ہوئے، ان کے مداح ان کی موسیقی اور ان کے منفرد انداز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 8 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 2 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 3 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل