ڈیرہ غازی خان : پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ آرپی او فیصل رانا نے زنجیروں کو ویلڈ کرنے والے ملزم ویلڈر کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی اور زنجیروں سے بندھے بچوں کو بازیاب کروانے پر پولیس کو شاباش دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ دائرہ دیں پناہ کے علاقہ میں ایک شخص اللہ بخش اپنے نے دو کمسن پوتوں اختر عباس اور منور عبا س کو زنجیروں میں جکڑ نے کیلئے ویلڈر محمد بخش کو بلایا جس نے کم سن بچوں کو زنجیروں میں ویلڈ کر دیا ،اس وقوعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیا اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔

آر پی او فیصل رانا خود تھانہ دائرہ دیں پناہ پہنچے،جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم اللہ بخش کو گرفتار کر کے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے ،وقوعہ کامقدمہ ملزم اللہ بخش اور ویلڈرمحمد بخش کے خلاف درج کر لیا گیا ۔
آر پی او کو بتایا گیا کہ زنجیروں میں جکڑ کر ویلڈ کئے گئے بچوں کا والد لاہور میں مزدوری کرتا ہے ،آر پی او فیصل رانا نے بروقت کارروائی کرکے بچوں کی بازیابی اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے مقدمہ کے دوسرے ملزم ویلڈر محمد بخش کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
آر پی او کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں کا زنجیروں میں جکڑ کر ویلڈ کیا جانا ایک انتہائی افسوسناک وقوعہ ہے ،اس وقوعہ کی حساسیت اس حوالے سے بھی بڑھ گئی ہے کہ ملزم کمسن بچوں کا داداہے ۔آر پی او نے کہا کہ ڈی پی او مظفر گڑھ اس مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل




