سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی پارٹی ٹکٹ کے لیے سرگرم، چیئرمین گوہر سے رابطہ
ذرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فون کال میں مشورہ دیا کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں، اور حتمی فیصلہ پارٹی قیادت بعد میں کرے گی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما مشال یوسفزئی خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کے حصول کی کوششوں میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی نے اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی قیادت سے باضابطہ طور پر رابطے شروع کر دیے ہیں، اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین گوہر کو اپنی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ مشال یوسفزئی کا مؤقف ہے کہ انہیں عمران خان کی جانب سے سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت ملی ہے، جو اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کے دوران پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے فون کال میں مشورہ دیا کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں، اور حتمی فیصلہ پارٹی قیادت بعد میں کرے گی۔ مشال یوسفزئی نے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے دیگر سینئر رہنماؤں، بشمول عاطف خان، سے بھی مشاورت کی ہے، تاہم انہوں نے میڈیا کے سامنے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک عمران خان کی طرف سے کسی مخصوص امیدوار کو براہ راست سینیٹ ٹکٹ دینے کی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ مشال یوسفزئی نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ان کی درخواست پر غور جاری ہے۔ حتمی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، جن میں 11 نشستوں پر ووٹنگ متوقع ہے۔

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 14 گھنٹے قبل

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 16 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 14 گھنٹے قبل