Advertisement
پاکستان

اپر کوہستان میں گاڑی کو حادثہ 13 افراد جانبحق جبکہ 36 افراد زخمی

اپر کوہستان : خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم جانے والی گاڑی حادثے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 13 افراد جاںبحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 15th 2021, 8:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

رپورٹ : شہزاد نوید

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد عارف یوسفزئی نے واقعے کے حوالے سے جی این این کو بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے کی نوعیت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کے انجن میں خرابی یا اس کے ساتھ ڈیم کے لئے بارود لے جانے والی گاڑی کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے جبکہ حتمی طور پر تفتیش مکمل ہونے تک کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر کوہستان کے پولیس حکام کے  مطابق داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر برسین لیبر کیمپ کے قریب حادثہ ہوا ہے جس میں ایف سی اہلکار، مقامی لوگ اور 8 چائنہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین جاںبحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکیورٹی اہلکار اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے واقعے کے فورا بعد ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کوہستان روانہ کر دیا ہے ، جس میں حکومتی ترجمان کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا شامل ہیں کامران بنگش نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفصیلات معاملے کی جانچ کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
Advertisement