وہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانا چاہتے ہیں اور انہیں ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس تیل کی طاقت ہے، اور وہ عظیم لوگ ہیں،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے،نیتن یاہو نےوائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران نامزدگی کا خط سونپا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش پر کام کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں، اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
اپنی ملاقات کے آغاز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایسے ممالک کی تلاش کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جو فلسطینیوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکیں،ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نوبل امن انعام کے بہت حقدار ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو خود پر حکومت کرنے کا اختیار ہونا چاہیے لیکن اسرائیل کو نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار وہ فلسطینی جو غزہ میں رہنا چاہتے ہیں وہ رہ سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر سلامتی اسرائیل کے پاس ہی رہنی چاہیے اور اسرائیل کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کہیں کہ وہ فلسطینی ریاست ہے یا نہیں۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ان کے لیے نوبل کمیٹی کو خط بھیجا ہے لیکن یہ بات بہت معنی خیز ہے کہ ایسا خط اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو مستقبل میں مزید کامیابیوں میں بدلیں گی اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتا اور ایران بھی اب اس پوزیشن میں نہیں رہا جو دو ہفتے پہلے تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانا چاہتے ہیں اور انہیں ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس تیل کی طاقت ہے، اور وہ عظیم لوگ ہیں۔
اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔ ایران ملنا چاہتا ہے۔ وہ امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بھی امن چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم تیار ہیں اور ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان، سربیا اور کوسوو، روانڈا اور کانگو سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اقدامات کیے، جو ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے، اور ان میں سے بڑی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان تھی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے تجارت کی بنیاد پر اس جنگ کو روکا۔ ہم ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ بھی معاملہ کر رہے ہیں۔ ہم نے ان سے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم تجارت نہیں کریں گے۔ یہ ممالک ممکنہ طور پر ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین روس جنگ کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں اور جنگیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم وہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں کیونکہ انہوں نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم نہیں کی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نیہ تیسری ملاقات ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران فلسطینی حامی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے ناروے کی نوبل کمیٹی کو سفارش کا خط بھیجا تھا۔
اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ کو اسرائیل ایران جنگ بندی میں ان کے کردار کے اعتراف میں کانگریس کے ایک ریپبلکن رکن نے نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا ہے۔

سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

خدمت ِخلق کی عظیم مثال ،عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئےنو برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کا ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

ریاست مخالف مواد کا الزام،عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ: حماس کے مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ، 5 اہلکار جہنم واصل،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

زرعی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،وزیر توانائی کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

ندا یاسر کا والدہ کے انتقال کے بعد اپنے رویے کے متعلق بڑا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل