حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
22سالہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح بخشی،انہوںنے ہتھیار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی جدوجہد کا میدان بنایا۔


سرینگر: تحریکِ آزادی کشمیر کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو آج 9 برس مکمل ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور سناٹے کا راج ہے جبکہ قابض فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
کشمیری عوام آج کا دن تجدیدِ عہد کے طور پر مناتے ہیں، برہان مظفر وانی وہ نوجوان جو کشمیر کی مزاحمت کا چہرہ بن گیا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں پیدا ہونے والا یہ نوجوان بھارتی جبر کے خلاف ابتدا ہی سے سراپا احتجاج بن چکا تھا۔
13 اپریل 2015 کو بھارتی فورسز نے اس کے بھائی کو شہید کیا اور یہی لمحہ برہان کی زندگی کا موڑ ثابت ہوا۔
22سالہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح بخشی،انہوںنے ہتھیار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی جدوجہد کا میدان بنایا، اس کی آواز قابض قوتوں کے ایوانوں میں گونجی اور وہ کشمیری نوجوانوں کا ’’پوسٹر بوائے‘‘ بن گیا۔
بھارتی ریاست نے برہان وانی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی اور اُسے “انتہائی مطلوب” قرار دیا گیا تھا۔ وہ مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی علامت بن چکے تھے، خاص طور پر جنوبی کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوان اُن کی پیروی کرتے ہوئے مسلح جدوجہد کا حصہ بننے لگے۔
بھارتی فوج نے 08 جولائی 2016ء کو ایک جھڑپ میں اسے شہید کر دیا، لیکن اس کی سوچ، جذبہ اور مشن آج بھی زندہ ہیں، یوم شہادت پر ریاست کے دونوں جانب کشمیری عوام اسے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دنیا کی توجہ کشمیر کی آزادی کی طرف مبذول کرواتے ہیں۔
نوجوان رہنما برہان وانی کا نماز جنازہ کشمیری تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے ایک تھا، جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، وادی کشمیر میں 53 روزہ سخت کرفیو کے باوجود نوجوانوں کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، بھارتی افواج کی جوابی کارروائیوں میں 100 سے زائد کشمیری نوجوان شہید کیے گئے۔
برہان وانی آج بھی کشمیری نوجوان نسل کے ہیرو کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، ان کی لازوال قربانی، نڈر مزاحمت، اور واضح نظریاتی مؤقف نے انہیں تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ بنا دیا ہے۔

پشاور : رہائشی مکان میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق
- 6 hours ago

ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،وزیر توانائی کا انکشاف
- 3 hours ago

غزہ: حماس کے مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ، 5 اہلکار جہنم واصل،متعدد زخمی
- 6 hours ago

سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

ندا یاسر کا والدہ کے انتقال کے بعد اپنے رویے کے متعلق بڑا انکشاف
- 5 hours ago

زرعی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
- 3 hours ago

محسن نقوی کا ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 6 hours ago

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- 5 hours ago

خدمت ِخلق کی عظیم مثال ،عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئےنو برس بیت گئے
- 3 hours ago

ریاست مخالف مواد کا الزام،عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا
- 2 hours ago

پنجاب میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے
- 3 hours ago

190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا
- 4 hours ago