دوران اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران ہو گئے۔


اسلام آباد:زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔
دوران اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران ہو گئے۔
اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے قرض داروں کے لیے 16 فیصد واجب الادا رقم وصول کی گئی ہے، تاہم ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندگان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
خواجہ شیراز نے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت جو سیکٹر منافع میں ہے وہ بینکنگ ہے، لیکن زرعی ترقیاتی بینک کیوں مسلسل ڈوب رہا ہے؟
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو ریکوری ہوئی ہے اس کو آڈٹ سے ڈبل چیک کروائیں اور باقی کی وصولی کا بھی کمیٹی کو بتا دیں۔

حکومت کا یوم آزادی 2025 کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان
- 4 منٹ قبل

ریاست مخالف مواد کا الزام،عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے
- 6 گھنٹے قبل
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کالعدم قرار دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80 گز پلاٹس فراہم کیے جائیں گے ، گورنر سندھ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسرائیل کی تسلیمِ ریاستی حیثیت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا: طارق فضل چوہدری
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،وزیر توانائی کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل

سیاسی کشیدگی کے بعد گرمجوش ملاقات: گنڈاپور، کنڈی اور امیر مقام میں مسکراہٹوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی سیاست میں گروک کی انٹری: ایلون مسک کا چیٹ بوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
- 24 منٹ قبل

عبدالستار ایدھی انسان دوستی کی عظیم مثال ہیں، قوم ان کے مشن کی وارث ہے: وزیراعظم شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

طالبان سپریم لیڈر اور چیف جسٹس پر آئی سی سی کا شکنجہ: خواتین پر پابندیوں کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری
- 21 منٹ قبل

سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل