Advertisement
پاکستان

 خدمت ِخلق کی عظیم مثال ،عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئےنو برس بیت گئے

1979 میں ایدھی صاحب کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے اعلی ترین سول اعزازنشانِ امتیاز سے نوازا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Jul 8th 2025, 2:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 خدمت ِخلق کی عظیم مثال ،عبدالستار ایدھی کو دنیا  سے رخصت ہوئےنو برس  بیت گئے

معروف سماجی کارکن اورانسانیت کی خدمت میں تاریخ رقم کرنے والی عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کو نوبرس بیت گئے۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے ، تقسیمِ ہند کے بعد اپنے خاندان سمیت پاکستان کی طرف ہجرت کی اور کراچی میں آکر رہائش پزیر ہو گئے۔

ایدھی صاحب نے انسان دوستی کی ان خدمات کی شروعات 1951میں ایک ڈسپنسری کے قیام سے کی،پھر ایدھی ٹرسٹ کا آغاز کیااور 65 برس تک دکھی انسانیت کی خدمت کی۔

عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت کی اورایک ایسا ادارہ چھوڑ کر گئے جو آج بھی  انسانی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے۔ان کے اہلِخانہ اور ایدھی فائونڈیشن کے کارکنان آج بھی ان کے مشن کو لے کرچل رہے ہیں۔

ایدھی فائونڈیشن ملک بھر میں کلینک ، پناہ گاہیں،بزرگوں اور عورتوں کے لیے گھر اور ایسے بے شمار منصوبے چلا رہی ہے، 1979 میں ایدھی صاحب کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے نشانِ امتیاز سے نوازا گیا ، جو کہ اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ان کا نام گینز ورلڈریکاڈمیں دنیا کی سب سے بڑی ایمولینس چلانے کے باعث شامل ہے۔

عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016 کو 88برس کی عمر میں گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں  مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔

اگرچہ ایدھی صاحب آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی انسان دوستی اور ہمدردی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

Advertisement
زرعی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

زرعی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  شدید بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان: پی ڈی ایم اے

  • 4 گھنٹے قبل
ندا یاسر کا والدہ کے انتقال کے بعد اپنے رویے کے متعلق بڑا  انکشاف

ندا یاسر کا والدہ کے انتقال کے بعد اپنے رویے کے متعلق بڑا انکشاف

  • 6 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا

190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،وزیر توانائی کا انکشاف

ملک میں سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے،وزیر توانائی کا انکشاف

  • 4 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 

  • 6 گھنٹے قبل
سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80 گز پلاٹس فراہم کیے جائیں گے  ،  گورنر سندھ

سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80 گز پلاٹس فراہم کیے جائیں گے ، گورنر سندھ

  • ایک گھنٹہ قبل
ریاست مخالف مواد کا الزام،عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا

ریاست مخالف مواد کا الزام،عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا

  • 3 گھنٹے قبل
 حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

 حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان اسرائیل کی تسلیمِ ریاستی حیثیت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا: طارق فضل چوہدری

پاکستان اسرائیل کی تسلیمِ ریاستی حیثیت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا: طارق فضل چوہدری

  • ایک گھنٹہ قبل
سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب  چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نومنتخب چیف جسٹس صاحبان نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • 4 گھنٹے قبل
عبدالستار ایدھی انسان دوستی کی عظیم مثال ہیں، قوم ان کے مشن کی وارث ہے: وزیراعظم شہباز شریف

عبدالستار ایدھی انسان دوستی کی عظیم مثال ہیں، قوم ان کے مشن کی وارث ہے: وزیراعظم شہباز شریف

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement