یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے،عاصم افتخار
کالعدم ٹی ٹی پی تقریباً 6 ہزار دہشتگردوں پر مشتمل سب سے بڑا گروپ ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ ہے،عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دنیا کو یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان کسی بھی ملک کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں،عاصم افتخار کاکہنا تھا کہ یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان تقریباً 6 ہزار دہشتگردوں پر مشتمل سب سے بڑا گروپ ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ، الخوارج، داعش اور ٹی ٹی پی جیسے گروہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے امن کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان ایڈیشنل سیکرٹری سطح مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دہشت گرد گروپس علاقائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

190 ملین پاؤنڈکیس :بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے کی استدعا
- 22 منٹ قبل

امریکی صدرٹرمپ کا جاپان ،جنوبی کوریا سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ندا یاسر کا والدہ کے انتقال کے بعد اپنے رویے کے متعلق بڑا انکشاف
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے ہونے والی بارش سےموسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

بنگلادیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی وزیراعظم نے بھی صدرٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی کا ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

غزہ: حماس کے مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ، 5 اہلکار جہنم واصل،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

حریت پسندنوجوان رہنما برہان وانی کا آج 9 واں یومِ شہادت، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور : رہائشی مکان میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل