امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔


ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئیں جبکہ 41 افرادتاحال لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرکاونٹی میں 28 بچوں سمیت 68 ہلاکتیں ہوئیں،جہاں 10 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں،ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دیگر کاؤنٹیز میں کم از کم مزید 10 اموات کی تصدیق کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید طوفان کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
امریکی صدر کے اقدام سے کیر کاؤنٹی میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ مہیا ہو سکے گی، امداد میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمت کے لیے گرانٹ، غیر بیمہ جائیداد کے نقصانات کے لیے کم لاگت والے قرضے بھی دیے جائیں گے۔

معروف اور مہنگے ترین بھارتی میزبان کپل شرماایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
- 2 گھنٹے قبل

افراط زر گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، گورنر اسٹیٹ بینک
- 5 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست، سیریز کینگروز کے نام
- ایک گھنٹہ قبل

مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 162 کنال زمین واگزار، درجنوں عمارتیں سیل اور مسمار
- 25 منٹ قبل

لیاری بلڈنگ حادثہ ، سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سوات: چھٹی پر گھر جانے والے مدرسے کے طالب علموں کی وین گہری کھائی میں جا گری
- 4 گھنٹے قبل

آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کیخلاف استعمال کیا گیا،ملک احمد خان
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل
- 26 منٹ قبل

آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری،جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر انڈین تعینات
- 5 گھنٹے قبل

برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی جھٹکا، پاکستان مخالف موقف کو پذیرائی نہ مل سکی
- 21 منٹ قبل

پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری
- ایک منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپےسستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل