اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی معاہدے میں حماس کی جانب سے تجویز کردہ تبدیلیاں "ناقابل قبول" ہیں۔


اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک وفد قطر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس نے فوری مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی معاہدے میں حماس کی جانب سے تجویز کردہ تبدیلیاں "ناقابل قبول" ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں قطری ثالثوں کی تجویز پر حماس کی ترامیم سے گزشتہ رات آگاہ کیا گیا، اور اسرائیل ان سے اتفاق نہیں کرتا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے مذاکراتی وفد کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف اس قطری فریم ورک کے تحت مذاکرات میں شریک ہوں گے جسے اسرائیل پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد یرغمالیوں کی واپسی کو ممکن بنانا ہے۔
الجزیرہ کی نمائندہ ہمدہ سلحوٹ کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ نیتن یاہو نے تقریباً 21 ماہ بعد کسی جنگ بندی عمل میں نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے بقول، ماضی میں نیتن یاہو پر صرف یرغمالیوں کے اہلِ خانہ اور یورپی اتحادیوں کی طرف سے دباؤ تھا، مگر اب یہ دباؤ براہِ راست سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو آج رات اپنی سیکیورٹی کابینہ اور اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے، جس کے بعد وہ واشنگٹن روانہ ہوں گے، جہاں وہ ٹرمپ سے ممکنہ جنگ بندی پر براہِ راست گفتگو کریں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ابتدائی 60 روزہ جنگ بندی کے ایک فریم ورک پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے، اور اس حوالے سے فوری مذاکرات ممکن ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے اپنے سیکیورٹی مشیروں سے ایسے منصوبے طلب کیے ہیں جن کی مدد سے وہ یہ جان سکیں کہ اگر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی جائے تو اسرائیل کیا فوائد حاصل کر سکتا ہے، اور کن شرائط پر حماس کو مذاکراتی فریم ورک میں لایا جا سکتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 8 گھنٹے قبل

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 11 گھنٹے قبل

یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
- چند سیکنڈ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 8 گھنٹے قبل

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 11 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 6 گھنٹے قبل