اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں مزید 33 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 270کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید33افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار218ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے 1270نئےکیسزسامنےآگئے، ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد29ہزار981ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ 60ہزار363کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار875ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار994 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار719 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار183 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69ہزار164ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1980افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 916کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 197 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار401،جبکہ اموات کی تعداد 483تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 929 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 359ہوچکی ہے جبکہ279 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک5لاکھ18ہزار 164مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35ہزار280ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 60 ہزار 823ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
- a day ago

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق
- a day ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ
- 21 hours ago

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 19 hours ago

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد
- a day ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 19 hours ago

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل
- 21 hours ago

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ
- a day ago

مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر
- 21 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 19 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان
- a day ago

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟
- a day ago







.jpeg&w=3840&q=75)



