ماہ محرم میں شوبز سے وابستہ افراد بھی امام عالی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں


محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی ہر عاشقِ حسینؑ کا دل کربلا کے شہیدوں کی یاد میں غمگین ہو جاتا ہے۔ایسے میں شوبز سے وابستہ افراد بھی امام عالی مقام کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
فنکار برادری بھی اس ماہ کی مناسبت سے مجالس اور نذو نیاز کا اہتمام کرتی ہے، جہاں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ معروف اداکارہ آفریں پری کے گھر بھی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جبکہ معروف ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
اسی طرح اندرون شہر ٹیکسالی گیٹ سے بھی جلوس نکالے گئے اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ شاہ نور اسٹوڈیو سے ملکہ ترنم نو ر جہاں کے گھر سے قدیمی ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا۔
معروف فلم ڈائریکٹر جرار رضوی کی رہائش گاہ پر نذو نیاز کا اہتمام کیا گیا جبکہ ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ رحمان کی رہائش گاہ پر بھی سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
محرم الحرام میں پوری امت مسلمہ غمِ حسینؑ میں سوگوار دکھائی دیتی ہے۔ان عظیم ہستیوں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے میدانِ کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 2 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 2 دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 دن قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 21 گھنٹے قبل





