جنرل کوریلا نے اس اہم پیش رفت پر سعودی فوجی قیادت اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو خطے میں دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔


سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ’تھاڈ‘ (THAAD) کو باضابطہ طور پر آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں ’تھاڈ‘ کی پہلی بیٹری نے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔
جنرل کوریلا نے اس اہم پیش رفت پر سعودی فوجی قیادت اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو خطے میں دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔
تھاڈ دفاعی نظام کیا ہے؟
تھاڈ (Terminal High Altitude Area Defense) ایک جدید امریکی دفاعی نظام ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، تھاڈ کی رینج 200 کلومیٹر جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی بلندی تک مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔
یہ نظام خاص طور پر ایسے خطوں میں نصب کیا جاتا ہے جہاں میزائل حملوں کا خطرہ ہو، اور اس کی تنصیب سعودی عرب کے لیے میزائل دفاعی صلاحیتوں میں ایک بڑا اضافہ تصور کی جا رہی ہے۔

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 4 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 36 منٹ قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 9 منٹ قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 41 منٹ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 19 منٹ قبل